51

وسیم اکرم اور شعیب اخترکا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا خیرمقدم

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم اورفاسٹ بولرشعیب اخترنےپاکستان میں ورلڈ الیون کی آمد اورانٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا خیرمقدم کیا ہے۔جمعے کو سابق فاسٹ بولروسیم اکرم نےاپنےپیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئےیہ تاریخی دن ہے، بہت بڑے بڑے نام پاکستان آرہےہیں۔انہوں نےکہا کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کا سہرا پی سی بی اوراس کےچیئرمین کوجاتا ہے۔روالپنڈی ایکسپریس شعیب اخترنےملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کوخوش آئند قراردیا۔انہوں نےکہا کہ غیرملکی کرکٹرزاس لئےپاکستان آرہےہیں کیونکہ وہ یہ اچھی طرح جانتےہیں کہ مستقبل کی کرکٹ کیلئےپاکستان میں کھیلنا کتنا اہم ہے۔شعیب اخترنےامید ظاہرکی کہ انٹرنیشنل کرکٹرزکہیں گےکہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں