5

معروف شاعر احمد فراز کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

’ان بارشوں سے دوستی اچھی نہیں فراز   ۔۔۔  کچا تیرا مکان ہے کچھ تو خیال کر‘‘

پاکستان کے معروف شاعر احمد فراز کو دنیا فانی سے گزرے 9 برس تو بیت گئے ہیں لیکن ان کی شاعری اب بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔احمد فراز نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز طالب علمی کے دور سے کیا اور  کئی اصناف سخن میں طبع آزمائی کرچکے ہیں مگر بنیادی طور پر یہ غزل کے شاعر ہیں۔احمد فراز کو ان کے ادبی فن کی وجہ سے متعدد ایوارڈز بھی ملے ہیں۔ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا لیکن احمد فراز نے شوکت عزیز اور سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں حکومت کی پالیسی سے ناخوش ہو کر ہلال امتیاز کا اعزاز واپس کردیا تھا۔ان کی کئی غزلوں کو بہت سے گلوکاروں نے گایا ان کی شاعری اور غزلیں آج بھی فلموں ،ڈراموں اور گیتوں میں شامل ہوتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں