39

ریتک نے پہلے شادی کا وعدہ کیا، پھر پہچاننے سے انکار کر دیا: کنگنا

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر اپنے اور ریتک روشن کے مبینہ رشتے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، کنگنا کا کہنا ہے کہ ریتک نے اپنی بیوی سے طلاق کے بعد کنگنا سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان سے شادی کریں گے لیکن بعد میں پہچاننے سے بھی انکار کر دیا

ممبئی: کنگنا رناوت کی زندگی میں ایک اور فلمی موڑ آ گیا۔ اپنے اور ریتک روشن کے تعلق سے پردہ چاک کر دیا۔ ٹی وی شو میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ 2014ء میں ہمارے درمیان رشتہ پوری طرح ختم ہو چکا تھا، ریتک نے میرے ہی اکاؤنٹ سے خود کو سینکڑوں ای میلز بھیجیں۔کنگنا کا کہنا تھا کہ ریتک نے مجھے کہا تھا کہ میں شادی شدہ ہوں، دنیا کے سامنے کبھی اس رشتے کو قبول نہیں کر پاؤں گا۔ کنگنا اور ریتک فلم  کائٹس  اور  کرش3  میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے کنگنا کا آدتیہ پنچولی اور شیکھر سمن کے بیٹے ادھیین سمن کے ساتھ بھی رشتہ تلخیوں کے ساتھ ختم ہو چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں