45

عمران خان صاحبزادوں کے ہمراہ لندن روانہ

بنی گالہ / لندن / دبئی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ انصاف عمران خان دونوں صاحبزادوں کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دونوں صاحبزادوں کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے۔ ٹی آئی چیئرمین ایک ہفتہ لندن میں قیام کریں گے، جہاں وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ پارٹی رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
عمران خان کے ساتھ ان کے دونوں صاحبزادے سلمان اور قاسم کے علاوہ پارٹی رہنما عثمان ڈار بھی ہمراہ ہیں۔واضح رہے کہ لندن اس وقت سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہےسابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کی بیماری کے باعث لندن میں مقیم ہیں، جب کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شریف بھی لندن موجود ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، نعیم الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی لندن میں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں