43

’پدماوتی‘ پھر مسائل کا شکار

ویسے یہ کوئی نئی بات نہیں کہ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی برصغیر کی ایک رانی پر بننے والی فلم ’پدماوتی‘ مسئلے کا شکار ہوئی ہو۔’پدماوتی‘ شروع سے ہی مسائل کا شکار رہی ہے، فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی فلم ٹیم پر حملہ کرکے سیٹ توڑ دیا گیا تھا، جب کہ اس کی کہانی کے خلاف بھی ہندو انتہاپسند تنظیم کی جانب سے ہندوستان بھر میں مظاہرے کیے گئے تھے۔خیال رہے کہ ‘پدماوتی’، کی کہانی چتور کی رانی ‘پدمنی’ کی زندگی پر مبنی ہے، یہ کردار اداکارہ دپیکا پڈوکون کرتی نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی رانی پدمنی (دپیکا پڈوکون)، ان کے شوہر راجہ راول رتن سنگھ (شاہد کپور) اور علاؤ الدین خلجی (رنویر سنگھ) کے گرد گھومتی ہے، فلم میں رنویر سنگھ نے منفی کردار ادا کیا ہے۔خبریں تھیں کہ فلم میں رانی پدمنی اور علاؤ الدین خلجی کے درمیان نامناسب مناظر پیش کیے جائیں گے، جس کے باعث اس فلم کے خلاف مظاہرے کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں