38

ناقص کارکردگی پر ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کا کوچنگ اسٹاف فارغ

کنگسٹن: ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ (سی ڈبلیو آئی) نے رواں برس انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے سبب کوچنگ اسٹاف کی چھٹی کر کے نیا عبوری کوچنگ اسٹاف تشکیل دے دیا۔میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم صرف دو میچز جیت سکی تھی اور اس نے چھٹے نمبر کے ساتھ اختتام کیا تھا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کوچ ویسبرٹ ڈریکز اور ان کے اسسٹنٹس موزلے اور اسٹورٹ ولیمز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز نے آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف شیڈول ہوم سیریز سے قبل عبوری کوچنگ اسٹاف تشکیل دیا گیا ہے ویسٹ انڈین اے ٹیم کے سابق کوچ ہنڈری اسپرنگر ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ گس لوجی ان کے معاون ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں