44

میگھن مارکل کی محبت کو ایشو بنانے پرپریانکا خفا

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے معروف امریکی میگزین وینٹی فیئر کو اداکارہ میگھن مارکل کی محبت کو ایشو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔فیشن میگزین وینٹی فیئر نے رواں ماہ ستمبر کے شمارے میں اپنے سر ورق پر اداکارہ میگھن مارکل کو جگہ دی تھی۔میگزین نے اداکارہ کی اداکاری یا دیگر خوبیاں بیان کرنے کے بجائے سرورق پر شائع کردہ تصویر کے ساتھ ان کی محبت کے بارے میں لکھا تھا۔وینٹی فیئر میگزین نے سرورق پر میگھن مارکل کی تصویر کے ساتھ بڑے الفاظ میں لکھا کہ ’برطانوی شہزادے ہیری کے لیے پاگل ‘۔خیال رہے کہ اداکارہ میگھن مارکل اور برطانوی شہزادے ہیری کے درمیان کافی عرصے سے محبت ہے، شہزادہ ہیری میڈیا پر اپنی محبت سے متعلق الٹی سیدھی خبریں شائع کرنے پر برہم بھی رہتے ہیں۔36 سالہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل اور 32 سالہ شہزادے ہیری کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، جب کہ گزشتہ ماہ ہی لیڈی ڈیانا کے بیٹے نے اداکارہ سے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میگھن مارکل سے متعلق غلط خبروں پر انہیں غصہ آجاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں