49

انگلینڈ اور پاکستان میں نئی مسابقت جنم لینے لگی .

لندن: انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ میں نئی مسابقت جنم لینے لگی، گرین کیپس 4برس تک مسلسل انگلش سرزمین پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
پاکستانی ٹیم نے 2016 میں 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ کیلیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا، 2017 میں گرین شرٹس نے انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کھیلی اور کامیابی حاصل کی۔
رواں برس مئی میں ٹیم2 ٹیسٹ کھیلنے کیلیے گوروں کے دیس جائے گی،آئندہ برس یعنی 2019 میں گرین شرٹس کو وہاں ورلڈ کپ میں حصہ لینا ہے، میگا ایونٹ سے قبل دونوں ممالک میں ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی، اسی طرح 2020 اور 2021 میں بھی پاکستانی ٹیم انگلینڈ جاکر کھیلے گی، یوں وہ 2016 سے 2021 تک 6 بار انگلینڈ کا دورہ کرنے والی واحد ٹیم بن جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں