13

فاروق ستار نے ہتھیار ڈال دئیے. سینیٹ امیدواروں کی سیلیکشن سے دستبرداری کا اعلان

راچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے سینیٹ الیکشن کی نشست کے معاملے پر رابطہ کمیٹی کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنی مرضی کے چار اراکین کے نام دے دیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحیل شدہ رابطہ کمیٹی ہمیں اراکین کے نام دے دیں، وہی ہمارے امیدوار ہوں گے، دیگر امیدوار دستبردار ہوجائیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ نام منتخب کرنے میں میری کوئی مرضی شامل نہیں ہوگی اور نہ ہی میرا ان سے کوئی رابطہ ہوگا۔

فاروق ستار نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے تنظیم بچانے کے لیے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے مشورے کے بعد کیا۔

’نئی رابطہ کمیٹی اور کونسل کا انتخاب ہوگا‘
فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے 18 فروری کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کو روکنے سے منع کیا ہے اور مجھے سربراہ تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم میں نئی رابطہ کمیٹی اور نئی کونسل کا انتخاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان پتنگ بھی ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس ہی ہے، تنظیم کارکنوں سے ہوتی ہے، عہدے داروں اور منشورسے نہیں،

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ سے متعلق کوئی غلط فہمی کاشکار نہ ہو، الیکشن کمیشن پاکستان نے مجھے ہی سربراہ تسلیم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں