10

شکتی کپورنے شردھا کپورکوگھریلو اورمعصوم قراردے دیا

میرے بچے نظم و ضبط کے پابند اوراچھے برے کو سمجھتے ہیں ،بالی ووڈ اداکار کا انٹرویو
ممبئی:بالی ووڈ اداکار شکتی کپور نے کہا کہ میری بیٹی شردھا کپور بہت معصوم اور گھریلو ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں شکتی کپورکا کہنا ہے کہ میں نے کبھی اپنے بچوں خاص طور پر شردھا سے اونچی آواز میں بات نہیں کی کیونکہ اس نے کبھی اس کا موقع ہی نہیں دیا ۔
میرے بچے نظم وضبط کے پابند اوراچھے برے کو سمجھتے ہیں اورجہاں تک بالی ووڈ کی بات ہے تو اس نگری میں لوگوں کے بارے میں طرح طرح کی باتیں ہوتی رہتی ہیں ہمیں ان سب چیزوں کیساتھ جینا پڑتا ہے ۔ شکتی کپور نے کہا شردھا بہت معصوم سی لڑکی ہے جو گھر گرہستی کو سمجھتی ہے اور ماں باپ کی خدمت کو ترجیح دیتی ہے ان تمام خصوصیات کی وجہ سے اس نے کبھی ایسا موقع ہی نہیں دیا کہ باپ کی حیثیت سے اس پر چیخوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں