46

شاہ محمود کی نظر میری نہیں، عمران خان کی کرسی پر ہے: خورشید شاہ

خورشید شاہ نے قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کو عمران خان کے خلاف سازش قرار دیدیا، کہتے ہیں شاہ محمود قریشی کی نظر میری نہیں عمران خان کی کرسی پر ہے۔اسلام آباد:  اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر خورشید شاہ کے پی ٹی آئی پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، کہتے ہیں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی صرف ایک بہانہ ہے، اصل مقصد کسی اور کو سامنے لانا ہے۔ خورشید شاہ نے الزام لگایا کہ شاہ محمود لابنگ کر کے اپنے قائد کی جگہ لینا چاہتے ہیں، ان کی نظرمیری نہیں، عمران خان کی کرسی پر ہے، عمران خان کو معلوم نہیں، وہ کسی اور کا کھیل کھیل رہا ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بتائے کہ اپوزیشن لیڈر کو بدلنے کی وجہ کیا ہے؟ پی ٹی آئی والے بات جمہوریت کی کرتے ہیں اور ہماری اکثریت ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ قائد حزب اختلاف کہتے ہیں، جمہوری آدمی ہوں، مجھے اپنی کوئی فکر نہیں، ہاں! عمران خان کو چاہئے کہ اپنی فکر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں