89

نواز شریف مکار انسان ہیں.عائشہ گلالائی نے نواز شریف پر بھی سنگین الزامات لگا دیئے.

عمران خان جذباتی آدمی ہیں. نواز شریف مکار انسان ہیں وہ اداروں، فوج اور عدلیہ کو کلہاڑی مارتے ہیں

اعائشہ گلالئی نے مزید کہا: ‘عمران خان جذباتی آدمی ہیں اور وہ تو خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتے ہیں لیکن نواز شریف مکار انسان ہیں وہ اداروں، فوج اور عدلیہ کو کلہاڑی مارتے ہیں۔’

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے گذشتہ سال اگست میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت کے سربراہ عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نون کے سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے بیان میں کہا کہ عائشہ گلالئی کا ملکی سیاست میں ایسا کوئی اہم کردار نہیں ہے جس کی وجہ سے انھیں سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے۔

پاکستانتصویر کے کاپی رائٹFACEBOOK
مشاہد اللہ خان نے عائشہ گلالئی کے لگائے گئے الزامات کی بھی مکمل تردید کی۔

واضح رہے کہ 3 مارچ کو سینیٹ کے انتخابات منعقد ہوں گے جس کے لیے تمام جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

حکمراں جماعت کی جانب سے باضابطہ امیدواروں کی فہرست میں فاروق خان، آصف کرمانی، رانا مقبول، ہارون اختر، سعدیہ عباسی اور دیگر شامل ہیں۔

گذشتہ سال کے تنازع کے باوجود عائشہ گلالئی اپنی جماعت چھوڑنے کے بعد بھی رکن قومی اسمبلی ہیں جس کے لیے انھوں نے قوانین میں ایک اور چھوٹے سے سقم کا سہارا لیا تھا۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں