41

فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کو دھوکہ دیا،انٹرا پارٹی الیکشن غیر قانونی قرار دیا جائے: عامر خان

کراچی : رہنما ایم کیو ایم عامرخان نے کہا کہ فاروق ستار نے پارٹی آئین میں تبدیلی کر کے الیکشن کمیشن کو دھوکہ دیا جبکہ انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان کا کہناتھا کہ فاروق ستار نے کبھی رابطہ کمیٹی کی گزارشات کو نہیں مانا، فاروق ستار پارٹی میں وہ اختیار چاہتے تھے جس کے ذریعے وہ جسے چاہے پارٹی سے نکال دیں۔ جب فاروق ستار کبھی کسی شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت تک کے لیے نہیں گئے تو وہ کس حق سے پارٹی میں یہ سب اختیارات چاہتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ فاروق ستار نے آئین میں جو تبدیلی کی اس کی مثال نہیں ملتی، انہوں نے پارٹی آئین میں اکثریت کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولاجبکہ رابطہ کمیٹی کی اجازت کے بغیر انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں