50

مشہور سیاستدان باپ بیٹی نے اپنے پورے سیاسی گروپ سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

مشہور سیاستدان باپ بیٹی نے اپنے پورے سیاسی گروپ سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آ ئی نے کئی شہروں میںاہم سیاسی شخصیات کو اپنے سیاسی گروپوں کے ہمراہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے رکھی ہے۔ نومبر میں ایک اور سیاسی گروپ پاکستان تحریک انصاف میںشمولیت کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کے 5نومبر کو اٹک میں جلسے کے موقع پر ضلع کی نامور سیاسی و سماجی شخصیت میجر طاہر صادق اپنی صاحبزادی ایمان طاہر اور اپنے پورے سیاسی گروپ کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں انضمام کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق میجر طاہر صاد ق کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے آئندہ الیکشن لڑائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ جس کے نتیجے میں ضلع بھر کی قومی اور صوبائی نشستوں پر تحریک انصاف کی کامیابی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔میجر طاہر صادق نے گزشتہ روز اپنی بیٹی ایمان طاہر کے ہمراہ لاہور سے واپس آتے ہی سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں